مرکزی حکومت کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کے بعد اتر پردیش کے خشک سالی سے متاثر بندیل کھنڈ میں’’ پردھان منتری جن دھن یوجنا ‘‘کے تحت کھولے گئے بینک کھاتوں میں بہت زیادہ رقمیں جمع ہو رہی ہیں۔
بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی آفات اور خشک سالی سے پیدا ہونے والی وجوہات سے گزشتہ ایک دہائی سے بدحالی کا دکھ جھیل رہے بندیل
کھنڈ کے سات اضلاع مہوبہ، حمیر پور، باندہ ، چترکوٹ، جھانسی، للت پور اور جالون کے مختلف بینکوں میں جن دھن یوجنا کے تحت کھولے گئے چوبیس لاکھ سے زیادہ کھاتوں میں طے حد سے چار گنا تک زیادہ جمع ہوئی رقم نے بینک حکام کو چونکا دیا ہے۔
بینک ذرائع نے بتایا کہ جن دھن کھاتوں میں زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار کی رقم جمع کی جا سکتی ہے۔